دورہ یورپ کا تربیتی کیمپ کو 2 مراحل میں مکمل کیا جائیگا،رانا مجاہد

دورہ یورپ کا تربیتی کیمپ کو 2 مراحل میں مکمل کیا جائیگا،رانا مجاہد

 لاہور(آئی اےن پی) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رانا مجاہد علی نے دورہ یورپ کو کھلاڑیوں کی سمت طے کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیڈریشن سے اس دورے کے لئے اسکواڈ میں اٹھارہ سے زائد کھلاڑی بھیجنے کی درخواست کریں گے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ دورہ یورپ کے لئے طویل دورانیئے کے کیمپ کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر کام جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہاکی کی تیکینکس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔رانا مجاہد علی نے جونئیر ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے یورپین ٹیموں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کھیلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی