پاسپورٹ نہ ملنے پر انڈر14 فٹبال ٹیم کے اعلان میں تاخیر
کراچی(آن لائن)ایشین فٹبال کے پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر14 فٹبال چیمپئن شپ گروپ ڈی کوالیفائرز کے لئے پاکستان کی انڈر14 فٹبال ٹیم کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے،پاکستان کی انڈر14 فٹبال ٹیم کے کوچ حسن بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چار بہترین کھلاڑیوں کے پاسپورٹ تیاری کے مراحل میں ہیں جونہی پاسپورٹ ملیں گے تو ہم حتمی ٹیم کا اعلان کر دیں گے ۔ پاسپورٹ آفس چکر لگا کر تھک گئے ہیں وہ اس معاملہ کو غیر سنجیدگی سے لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔