چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان

چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان

نیون (اے پی پی) یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے یورپا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل ڈراز کا اعلان کر دیا۔ چیلسی کی ٹیم ایف سی بیسل کے آمنے سامنے ہو گی۔ یورپین فٹ بال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور چار ٹاپ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جس میں چیلسی، ایف سی بیسل، فینر بائس اور بین فیکا شامل ہیں۔ ٹو لیگ سیمی فائنلز ٹائی 25 اپریل اور دو مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی ایف سی بیسلکی ٹیم چیلسی کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل فینر بائس اور بین فیکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی