آگسٹا ماسٹرز چیمپئن شپ کی 80سالہ تاریخ بدل گئی

آگسٹا ماسٹرز چیمپئن شپ کی 80سالہ تاریخ بدل گئی

جارجیا (اے اےن اےن )امریکہ کے آگسٹا ماسٹرز چیمپئن شپ کی اسی سالہ تاریخ بدل گئی ، چیمپئن شپ میں مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین بھی اپنی گولف کی صلاحیتیں دکھا سکیں گی۔امریکی ریاست جارجیا کے شہر آگسٹا کے نیشنل گولف کلب میں ہر سال ماسٹرز چیمپئن شپ منعقد ہوتی ہے جس میں گزشتہ 80 سال سے صرف مرد حضرت ہی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آتے تھے۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز امریکہ کی سابق سیکرٹری کونڈولیزا رائس اور فنانسر ڈارلا مورے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ دونوں نے گرین جیکٹس زیب تن کر رکھیں تھیں۔ چیئرمین نے بخوشی اس بات کا اعلان کیا کہ تاریخی گولف کلب میں اب مرد گولفرز کے ساتھ خواتین بھی اپنے اس شوق کو پورا کر سکیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی