ولیمزسسٹرز فیڈ کپ میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی

ولیمزسسٹرز فیڈ کپ میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی

نیویارک (اے پی پی) امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ان کی بہن وینس ولیمز سویڈن کے خلاف فیڈ کپ ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی ۔ امریکہ اور سویڈن کے درمیان فیڈ کپ رواں ماہ کے آخر میں کھیلا جائے گا۔ امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق ولیمز سسٹرز فیڈ کپ میں سیلونی سٹیفنز اور وارورا لیپ چینکو کو جوائن کریں گی ۔ امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کے بعد دو مرتبہ اولمپک ویمننز ڈبلز کی دفاعی چیمپئنز 2016ءمیں شیڈول ریو ڈی جنیرو میں بھی ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ سرینا ولیمز جو کہ پندرہ گرینڈ سلیم سنگلز چیمپئن ہیں، سنگل ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کےلئے کھیلیں گی ۔ امریکہ اور سویڈن کے درمیان فیڈ کپ ٹائی 20 سے 21 اپریل تک فلوریڈا میں کھیلی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی