ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت خطرے میں

ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت خطرے میں

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کی جانب سے قائم کردہ عبوری کمیٹی کے تنازع کی وجہ سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ عبوری کمیٹی کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔سات رکنی پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے کامن ویلتھ چمپئن ، ورلڈچمپئن شپ اور ایشین چمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے لیکن عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب جس فیڈریش ذریعے ہوا وہ غیر آئینی ہے اس وجہ سے ٹیم بیرون ملک نہیں جائے گی۔عبوری کمیٹی کے اس اقدام کی وجہ سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کا انتخاب ٹرائلز کے بعد ہوا۔ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔عبوری کمیٹی کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کمیٹی کھلاڑیوں کے نہیں غیر آئینی فیڈریشن کے خلاف ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی