سشمےتا سے شادی کا کوئی ارادہ نہےں،وسیم اکرم

سشمےتا سے شادی کا کوئی ارادہ نہےں،وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی( آئی این پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈہ کر رہاہے مجھے خود اس بات کا کوئی علم نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ مستقبل قریب میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور کرکٹ مصروفیات کے باعث میرے پاس اتنا وقت بھی نہیں کہ اس بارے میں سوچ سکوں، میڈیا میں سشمیتا سین کے ساتھ شادی کی خبر پر انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈہ کر رہاہے میں نے اور سشمیتا نے ایک پروگرام میں جج کے فرائض سرانجام دئیے تھے اس سے زیادہ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈر کے باﺅلنگ کوچ کی ذمہ داری چھوڑنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہاکہ بیٹوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کےلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوا ہوں تاکہ ان کی بہتر طور پر پرورش کرسکوں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے تجربے سے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مستفید کر سکیں، انہوں نے کہاکہ جنید خان، عمر گل اور محمد عرفان اچھے باﺅلرز ہیں انہیں تھوڑی سی گائیڈ لائن دے کر انہیں دنیا کا بہترین باﺅلر بنایا جا سکتاہے۔