نسلی تعصب کے نعروں کے خلاف اقدامات سے اشتعال پھیلے گا، رائے ہوجسن

نسلی تعصب کے نعروں کے خلاف اقدامات سے اشتعال پھیلے گا، رائے ہوجسن

لندن (آن لائن)انگلینڈ کے فٹبال ٹیم کے منیجر رائے ہوجسن نے کہا ہے کہ ایسی کلبوں کو سزا دینے سے اشتعال پیدا ہوگا جن کے مداح دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نسلی تعصب اور گالیوں کا نشانہ بناتے ہیں ۔غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق یوئیفا حکام نے ان کلبوں کے مداحوں کے لئے سٹیڈیم میں مختص جگہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دوسرے ٹیموں کے خلاف نسلی تعصب سے بھری زبان استعمال کرتے ہیں تاہم انگلینڈ فٹبال منیجر رائے ہو جسن نے کہا کہ اس طح کے اقدامات سے مزید اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کلبوں کو سزا دینے سے مزید اشتعال انگیزی پھیلے گی جن کے مداح مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نسلی نعوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی