سیاسی جماعتیں ایماندارنمائندوں کو ٹکٹ جاری کریں، عوامی رائے

سیاسی جماعتیں ایماندارنمائندوں کو ٹکٹ جاری کریں، عوامی رائے
سیاسی جماعتیں ایماندارنمائندوں کو ٹکٹ جاری کریں، عوامی رائے

  

لاہور (چودھری حسنین/الیکشن سیل ) سیاسی جماعتوں کو کیسے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنا چاہئے کے حوالے سے ایک عوامی سروے کیا گیا جس میں لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا روزنامہ ”پاکستان“ سے بات کرتے ہوئے عمران نے بتایا کہ امیدوار صاف شفاف ہونا چاہئے کہ فراڈ کرنے والے کو سیاسی جماعتوں کو اپنے پاس بھی نہیں آنے دینا چاہئے نصار احمد نے بتایا کہ ایسے شخص کو ٹکٹ دینا چاہئے جو کہ صرف ملک کی بہتری کیلئے سوچتا ہو نہ کے اس کے ذہن پر دولت کی ہوس ہو وقاص شاہ نے کہا ایسے شخص کو ٹکٹ دینی چاہئے جو عوام کی خدمت اپنے فرائض سمجھ کر ادا کرتا ہو اور اس کو معلوم ہو کہ دوبارہ عوام کے سامنے جا کر جوابدہ بھی ہونا ہے۔ تجمل رفیق نے کہا کہ ایماندار اور خدا ترس ہونا چاہئے یاسین نے کہا کہ جو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی بسر کرتا ہو اور دوسروں کے مال کو ان کی امانت سمجھتا ہو محمد ارشد نے کہا پہلے تو پارٹی سربراہ کے بارے میں علم ہونا چاہئے کہ اس کی اپنی کیا نیت ہے اس کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے کہ وہ کیسے امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہتا ہے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳