ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک فاروق کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک فاروق کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی یوٹیلیی سٹور کارپوریشن کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت صنعت کے سینئر افسر کو منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج دینے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت صنعت کو ایک خط کی بنیاد پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) ملک محمد فاروق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ برطرف کئے جانے والے ایم ڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ ججز، آرمی افسرز اور بیورو کریٹس کے ساتھ خصوصی برتاﺅ نہیں ہوگا۔ عدالت نے سیکرٹری صنعت کو ہدایت کی کہ وزارت کے سینئر افسر کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور کا چارج دیا جائے اور بعد میں اس عہدے پر تعیناتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز

مزید : صفحہ آخر