میوہسپتال میں خسرہ سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا

میوہسپتال میں خسرہ سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں خسرہ سے ایک اور موت واقع ہوگئی ہے۔ میو ہسپتال میں زیر علاج ایک سالہ شہناز گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ مالی پورہ راوی روڈ کے امان اللہ کی ایک سالہ بیٹی کو چند روز قبل میو ہسپتال داخل کردیا گیا تھاجہاں اس میں خسرہ کی تشخیص ہوئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور گزشتہ روز دم توڑ گئی۔

بچہ دم توڑ گیا

مزید : صفحہ آخر