شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی، ظہیر الدین

شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی، ظہیر الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری این اے77اورپی پی55فیصل آباد سے ق لیگ کے امیدوار وچودھری ظہیرالدین خاں نے موضع نیامت آباد ،تلیاں والا،خواجہ ٹاﺅن کے ووٹرز اور سپورٹرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت نے لوڈشیڈنگ کے نام پر صرف سیاست کی ،صنعتکاروں اور صنعتی کارکنوں کو استعمال کیا۔بجلی پیدا کرنے کے نام پر خزانے سے لیے گئے19ارب جنگلہ بس اور سولر لیمپ پر خرچ کردیئے گئے، فیصل آباد رنگ روڈ کا4ارب لاہور لے گئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے عوام کو بتایا جائے کہ انہیں 70ارب روپے کی جنگلہ بس کا کیا فائدہ ہوا؟انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرتے وقت چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ کے دور کو اور سابق دور کو ضرور ذہن میں لائیں اور فیصلہ کریں کہ کس دور میں عوام کے مسائل کم ہوئے۔
شہباز حکومت

مزید :

صفحہ آخر -