25 اور26 اپریل کی درمیانی رات جزوی چاند گرہن ہو گا، محکمہ موسمیات

25 اور26 اپریل کی درمیانی رات جزوی چاند گرہن ہو گا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار ) محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26اپریل کی درمیانی رات کو جزوی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان سمیت یورپ اور افریقہ میں دیکھا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 52منٹ پر ہوگا جبکہ اس کی انتہا رات ایک بجکر 8 منٹ پر ہوگی اور جزوی چاند گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 23منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا جبکہ اس کے علاوہ جزوی چاند گرہن براعظم یورپ اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
چاند گرہن

مزید :

صفحہ آخر -