والد کی انتخابی مہم چلائیں گی، ایاز صادق کی کمپین کی بھی ذمہ دار ہوں گی

والد کی انتخابی مہم چلائیں گی، ایاز صادق کی کمپین کی بھی ذمہ دار ہوں گی

لاہور (نون میم) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو لاہور کے دو قومی حلقوں کی انتخابی مہم کا نگران مقرر کیا ہے وہ اپنے والد میاں محمدنواز شریف کی حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم چلائیں گی جبکہ این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی الیکشن کمپین کی ذمہ دار بھی ہوں گی اس امرکا فیصلہ جمعہ کی شام خواجہ محمد آف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی بعدازاں میاں محمد نواز شریف سے باقاعدہ منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں این اے 120 اور 122 میں جلسوں کارنر میٹنگز جلوس اور ڈور ٹو ڈور کمپین کا مکمل لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر