سیشن جج حفیظ اللہ انتخابات کیلئے فوکل پرسن مقرر، الیکشن رابطہ سیل میں کام کرینگے
لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے سیشن جج حفیظ اللہ خان کو 2013ءکے عام انتخابات کے لئے ” فوکل پرسن“ مقرر کردیا ہے، وہ ہائیکورٹ کے الیکشن رابطہ سیل میں خدمات انجام دیں گے، سیل کا مقصد ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن پاکستان سے رابطہ کاری ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج مرزا جواد عابد بیگ کی خدمات حکومت کے سپرد کردی ہیں۔ انہیں صارف عدالت ڈیرہ غازی خان کا جج مقررکیا جارہا ہے۔ عدالت عالیہ نے پرائیویٹ سیکرٹری جانسن برنارڈ کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
فوکل پرسن