مذہبی قائدین کی ٹیر ی جونز کے قرآن پاک جلانے کے اعلان کی مذمت

مذہبی قائدین کی ٹیر ی جونز کے قرآن پاک جلانے کے اعلان کی مذمت

لاہور(پ ر) مذہبی جماعتوں کے قائدین اور جید علماءکرام نے ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قر آن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے۔ مختلف شہروں و علاقوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔اس موقع پر محبان رسول میں تحفظ حرمت قرآن کے حوالہ سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔شرکاءکی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے کے زور دار نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنوینرمولانا امیر حمزہ نے بھائی پھیرومیں اجتماعی خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ ٹیری جونز امن کا دشمن ہے امریکہ ٹیری جونز کو گرفتار کرے ،اقوام متحدہ ملعون پادری کی گستاخیوں کا نوٹس لے اگر ٹیری جونز اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آیا تو امن تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری جونز کا قرآن پاک جلانے کا اعلان ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملعون پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالرو پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں۔ جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلی علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس طلب کر کے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریںصلیبی و یہودی منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں۔ تحریک حرمت رسول کے جنرل سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور،تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینر مولانا شمشاد احمدسلفی، جے یو آئی کے رہنمامولانا محمد امجد خان، حافظ محمد مسعود، مولانا محمد شفیع جوش، مرزا محمد ایوب بیگ، حافظ خالد ولید، مولا نا محمد عاصم مخدوم، علامہ محمد یونس حسن ،مولانا سیف اللہ خالدانجینئر نوید قمر،مفتی محمد یوسف طیبی ،سید عبدالوحید شاہ،مولناطاہر طیب بھٹوی، مولانا محمد حسنین صدیقی، مولانا بشیر احمد خاکی،قاری احمد سعید ملتانی،مولانا غلام قادر سبحانی،مولانا خالد سیف الاسلام،حافظ محمد اکرم،مولانا محمد اکرم ربانی ودیگر نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملعون پادری سن لے قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیوں کے انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے امریکہ و یورپ کے مسلمان بھی قرآن کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے، گستاخوں کے ہاتھ توڑ اور آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔

مذمت

مزید : صفحہ آخر