این آر او سے جے یو آئی کے کسی فرد نے فائدہ نہیں اٹھایا، مولانا امجد

این آر او سے جے یو آئی کے کسی فرد نے فائدہ نہیں اٹھایا، مولانا امجد

لاہور(سٹاف رپورٹر) این آر او سے بڑوں بڑوں نے فا ئد ہ اٹھا یا لیکن جے یو آئی کے کسی ایک فرد کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے کارخانوں اور فیکٹریوں کے نام پر قرضے حاصل کر نے والوں نے سیا سی یتیم بن کر قرضے معاف کروائے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان ، این اے 120کے امید وار قاری ثناءاللہ ،پی پی 139کے امیدوار مو لا نا نعیم الدین پی پی 146کے امیدوار نوید خان پی پی 148کے امیدوار حافظ نصیر احرار پی پی 143کے امیدوار محمد افضل خان پی پی 149کے امیدوار حافظ ابوبکر چوہدری اور دیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر قاری حنیف سومرو ،حافظ توقیر احمد ،اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجد خا ن مو لا نا نعیم الدین ،قاری ثناءاللہ اور دیگر نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کر نے والے چہرے واضح ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کی ارٹیکل 62۔63کے معیار پر پورا اتر نے والوں کو قوم ووٹ دئے انہوں نے کہا کہ پا کستان کو سیکولر بنانے والوں کو قوم انتخا بات میں مسترد کر دے گی اور اسلام پسندوں کو کامیاب کروائے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو اقتدار ملا تو خزانہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی واپس کروائے گی انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر بن چکا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر