کوئی ”سونامی“ نہیں آئے گا ”ون پونڈ فش“ والے شاہد نذیر نواز اور شہباز کے گن گائیں گے قائدین سے ملاقات، مسلم لیگ میں شمولیت

کوئی ”سونامی“ نہیں آئے گا ”ون پونڈ فش“ والے شاہد نذیر نواز اور شہباز کے گن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) لندن میں ”ون پونڈ فش“ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے شاہد نذیر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ جمعہ کے روز شاہد نذیر نے ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز ہی ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں۔ تبدیلی اور سونامی کے نعرے لگانے والے اقتدار کیلئے نوجوانوں کے کندھوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جو ناکام ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -