50 سے زائد پٹواریوں کے تبادلے

50 سے زائد پٹواریوں کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر لاہور رانا خالد محمود نے ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر رات گئے سٹیلمنٹ کے مواضعات میں تعینات 50 سے زائد پٹواریوں کے تبادلے کردیئے ہیں جن میں تحصیل سے تحصیل متبادل موضع جات میں پٹواریوں کو بھجوایا گیا ہے۔ موضع اٹاری صوبہ میں باگڑیاں کے جہانزیب پٹواری کو تعینات کیا گیا ہے۔ نتھوکی کے محمد عمران کو باگڑیاں دھرم چند، افضل جٹ کو پنجو، صغیر احمد کو جھلکے، ندیم عباس کو گجومتہ، خالد محمود کو لکھوڈیر، عامر بھنڈر کو مشاوری، طارق ڈوگر کو سواچ، صادق حسین شاہ کو بھنگالی، علیم شاہ کو موضع سورد، محمد رسول کو دلوخورد، الطاف حسین کو دلو کلاں، ذوالفقار علی کو موہلنوال لگایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -