غنویٰ بھٹو کی تین روزہ دورے پر لاہورآمد، آج سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

غنویٰ بھٹو کی تین روزہ دورے پر لاہورآمد، آج سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں ۔ لاہور پہنچنے پر انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس کے دوران پارٹی عہدیداروں سے تعارفی ملاقاتیں بھی کیںاو رایک عشائیہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد پیپلزپارٹی شہیدبھٹو میں شمولیت بھی کی ۔غنویٰ بھٹو آج صبح 11بجے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدرارت بھی کریں گی جو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرڈاکٹر مبشر حسن کی رہائش گاہ گلبرگ میں ہو گا ۔ غنویٰ بھٹو 14اپریل کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گی اور اسی روز واپس کراچی چلی جائیں گی ۔
غنویٰ بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -