ہسپتالوںمیں صرف اتوار کی چھٹی ہوگی، محکمہ صحت

ہسپتالوںمیں صرف اتوار کی چھٹی ہوگی، محکمہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں ہفتہ میں صرف اتوار کی چھٹی ہوگی تمام مراکز صحت ہفتہ کو حسب معمول کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل کالجز میں دیگر صوبائی محکموں کی طرف ہفتہ میں دو چھٹیاں ہوں گی جس کا محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ہسپتال، دیہی وبنیادی مراکز صحت اور دیگر صحت کے ادارے ہفتے کے 6 دنوں میں باقاعدگی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ تاہم ہفتہ کو میڈیکل کالجز بند رہیں گے جبکہ میڈیکل کالجز کا کلینک سٹاف ہسپتالوں میں پورا ہفتہ کام سرانجام دے گا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ہفتہ کی چھٹی نہیں ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -