مسلم لیگ (ن) کا کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان، محض دھوکہ ہے، تنویر اشرف

مسلم لیگ (ن) کا کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان، محض دھوکہ ہے، تنویر اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اسلامی جماعتوں خصوصا" طالبان کی ہمدرد کالعدم جہادی تنظیموں سے دور رہنے کا اعلان اعتراف جرم بھی ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش بھی - انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ن لیگ کا یہ اعلان جہاں اس بات کا ڈھکا چھپا اعتراف بھی ہے کہ ن لیگ کے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہیں وہاں ن لیگ کی جانب سے عوام میں بڑھتی ہوئی مخالفت اور کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں وہاں ن لیگ کی جانب سے عوام میں بڑھتی ہوئی مخالفت اور کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث انتخابات میں متوقع شکست کے پیش نظر کالعدم تنظیموں سے دور رہنے کا اعلان محض دھوکہ ہے - انہوں نے کہا کہ قومی سیکورٹی اداروں ، بے گناہ معصوم شہریوں پر خود کش حملوں اور مسلک و عقائد کی بنا پر فرقہ وارنہ دہشتگردی میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے ساتھ ن لیگ کا انتخابی اتحاد ہو چکا ہے جس پر معاہدہ کے مطابق عملدرآمد اور باہمی سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی سامنے آچکے ہیں - تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ شریف برادران اور رانا ثناءاللہ جیسے رہنماﺅں کے کالعدم تنظیموں سے دیرینہ روابط ہیں ، اسامہ بن لادن کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف نواز شریف کو کروڑوں روپے کی مالی امداد اور فرقہ وارانہ دہشتگرد گروپوں سے قریبی مراسم اب کوئی راز کی بات نہیں رہے بلکہ بچہ بچہ اس حقیقت سے آگاہ ہے -

تنویر اشرف

مزید : صفحہ آخر