الیکشن قریب آتے ہی امیدواروں نے خوشی غمی کی تقریبات میں حصہ لینا شروع کردیا

الیکشن قریب آتے ہی امیدواروں نے خوشی غمی کی تقریبات میں حصہ لینا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ملک خیام رفیق) الیکشن قریب آتے ہی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں خوشی وغمی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے حلقے میں وفات پانے والے ہر شخص کے جنازے میں شریک ہونا اور بعدازاں فاتحہ خوانی کے لئے جانا امیدواروں کا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس دفعہ بھی الیکشن قریب آتے ہی قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار جو کہ منتخب ہوئے بعد حلقہ کی عوام کا حال بھی پوچھنا گوارہ نہیں کرتے نے اپنے اپنے حلقوں میں خوشی وغمی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا ہے اگر کسی امیدوار کے حلقہ میں کوئی فوتگی ہو جاتی ہے تو اس حلقہ کے تمام امیدواراس جنازے میں شرکت کو لازمی سمجھتے ہیں جنازہ کے بعد رسم قل میں بھی شریک ہونا امیدواروں کامعمول بن چکا ہے۔ میانی قبرستان پر پھول فروشوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کیونکہ الیکشن قریب ہیں اس لئے پہلے کی طرح اب بھی سیاسی امیدواروں نے جنازوں میں شرکت کی اپنی اولین ترجیح میں شامل کرلیا ہے اس پہلے بھی اس طرح ہوتا رہا ہے میانی قبرستان کے گورکن نے بتایا کہ سیاسی امیدواروں کا جنازوں میں شرکت کرنا کوئی نہیں بات نہیں کیونکہ الیکشن سے پہلے اس طرح ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -