کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اعلان ، واجبات فوری اداکریں : سوئی سدرن

کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اعلان ، واجبات فوری اداکریں : سوئی سدرن
کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اعلان ، واجبات فوری اداکریں : سوئی سدرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سوئی گیس کا کوٹہ نہ بڑھنے پر صنعتی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کیلئے لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیاجبکہ سوئی سدرن نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ کے ای ایس سی کے مطابق صنعتی علاقوں میں دو بار چار ، چار گھنٹوں کیلئے لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ، صبح نو سے گیارہ اور شام سات سے رات گیارہ بجے تک صنعتی علاقوں کی بجلی بند رہے گی ۔حکام کاکہناہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے صرف 120مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے ، گذشتہ سال اِن دنوں 190سے 200مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی تھی ، گیس کی کمی کی وجہ سے رہائشی و تجارتی مراکز پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیاگیا۔دوسری طرف سوئی سدرن کے ترجمان نے کہاہے کہ کے ای ایس سی کی گیس میں کمی نہیں کی ، گذشتہ چار ماہ سے 120مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے ، کے ای ایس سی فوری طور پر 46ارب روپے کے واجبات اداکرے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -