الیکشن کمیشن کا میاں برادران سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کاحکم

الیکشن کمیشن کا میاں برادران سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کاحکم

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے شریف برادران کے پروٹوکول کا نوٹس لیتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے غیر ضروری سیکیورٹی فوری واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ میاں برادران کو قانون سے ہٹ کر دیا گیا غیر ضروری پروٹوکول واپس لیا جائے۔ میاں برادران کو ضرورت سے زیادہ سیکیورٹی ملنے کی میڈیا کی خبروں پر نوٹس لیا گیا، الیکشن کمیشن کو شکایت ملی ہے کہ شریف برادران اور اہلخانہ کی سیکیورٹی کیلئے 761اہلکار، 54گاڑیاں ہیں۔

مزید : صفحہ اول