مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسوں کا شیڈول طے نواز، شہباز 35 جلسوں سے خطاب کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسوں کا شیڈول طے نواز، شہباز 35 جلسوں سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عوامی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے اگلے ماہ ہونے والے جنرل الیکشن کے لئے ملک گیرانتخابی جلسوں کا شیڈول طے کرلیا ہے۔ ملک بھرمیں انتخابی مہم کے دوران میاں محمد نواز شریف اورمیاں محمد شہباز شریف کم وبیش 35 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کے دونوں مرکزی قائدین ایک ایک دن میں چارچار جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس امر کا اظہار جمعرات کے روز مسلم لیگ ( ن) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ( ن) کی 25 روزہ انتخابی مہم کو حتمی شکل دی گئی اس دوران بڑے جلسہ عام سے کارنر میٹنگ اور وفود سے ملاقاتوں تک کا تفصیلی پروگرام تحریری طور پر ترتیب دیا گیا جن حلقوں نے مرکزی قائدین نے خطاب کرنا ہے ان کی تیاریوں کے سلسلوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس میں پنجاب کے 118 قومی وصوبائی حلقوں میں ( ن) لیگ کے قائد اور صدر کے دوروں کو بھی حتمی شکل دی گئی انتخابی شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -