تاریخ فوجی بغاوتوں سے بھری ہے ، پاک فضائیہ بہترین فورسز میں سے ایک ہے : چیف جسٹس

تاریخ فوجی بغاوتوں سے بھری ہے ، پاک فضائیہ بہترین فورسز میں سے ایک ہے : چیف ...

سپریم کورٹ آئین کے تحفظ کی ذمہ دارہے: افتخار محمد چوہدری

تاریخ فوجی بغاوتوں سے بھری ہے ، پاک فضائیہ بہترین فورسز میں سے ایک ہے : چیف جسٹس

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاہے کہ ملکی تاریخ فوجی بغاوتوں سے بھری ہے ، ملک میں ہم آہنگی کے لیے اداروں کو مل کر کردار اداکرناہوگا۔پی اے ایف وار کالج کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی ، اقرباپروری اور کرپشن کا سامناہے ، آئین کے تحفظ کی ذمہ دارسپریم کورٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئین نے ریاست کے ہر ادارے کے کردار اور طاقت کا تعین کردیاہے ، سپریم کورٹ سب اداروں کے دائرہ اختیار کا احترام کرتی ہے ، چیک اینڈ بیلنس کا نظام مضبوط بنانے سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی ،اندرون و بیرون ملک سیاسی یا سفارشی تقرریوں کا جائزہ لیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے ،کوئی بھی شہری کسی بھی وقت عدالت سے رجوع کرسکتاہے ، عدالت آئین سے متصادم قوانین کو کالعدم قراردے سکتی ہے ،عدالتی فیصلوں کی تعمیل تمام اداروں پر لازم ہے ، مارشل لاءلگا کر ماضی میں منتخب حکومت کے تختے الٹے جاتے رہے ۔اُنہوں نے کہاکہ غیر ریاستی عناصر متحرک ہوئے اور ملک میں جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سب تسلیم کرتے ہیں ، پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورسز میں سے ایک ہے ،پاکستان ایئرفورس نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، قائد اعظم کے الفاظ ہیں کہ مضبوط ایئرفورس کے بغیر ملک جارح کے رحم وکرم پر ہوتاہے ۔

مزید : کراچی /Headlines