راولپنڈی ،اوکاڑہ اورساہیوال سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امید وارفائنل

راولپنڈی ،اوکاڑہ اورساہیوال سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امید وارفائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نعیم مصطفےٰ سے) پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے راولپنڈی، اوکاڑہ اور ساہیوال اضلاع سے قومی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرلئے ہیں۔ رات گئے ختم ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ان امیدواروں کی حتمی منظوری دی گئی اور سربمہر فہرست قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کو ارسال کردی گئی۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں ان میں اوکاڑہ کے این اے 143سے چودھری ندیم عباس، 144 سے عارف چودھری، 145سے سید سبطین حسین شاہ، 146سے راﺅ اجمل حسین اور این اے 147 سے معین وٹو کو ( ن) لیگ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ساہیوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ 160سے پیر زادہ سید عمران، 161سے چودھری محمد اشرف، 162سے زاہد اقبال اور 163سے چودھری منیر اظہر کو مسلم لیگ ( ن) کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان دونوں اضلاع سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ جبکہ راولپنڈی کے جن قومی حلقوں سے امیدواروں کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں این اے 150سے شاہد خاقان عباسی، این اے 152 سے راجہ جاوید اخلاص، این اے 153اور این اے 154سے چودھری نثار علی خان، این اے 155 سے سردار نسیم خان اور این اے 156 سے حنیف عباسی شامل ہیں۔ راولپنڈی کے صوبائی حلقوں کے امیدوار بھی آج فائنل ہوں گے۔ مسلم لیگ ( ن) نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 146سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو کے مقابلہ میں راﺅ اجمل حسین کو ٹکٹ دیا ہے۔ راﺅ اجمل گزشتہ عام انتخابات میں صرف 707 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے جبکہ اوکاڑہ کے ہی حلقہ این اے 147سے میاں منظور وٹو کے صاحبزادے خرم جہانگیر وٹو کے مقابلہ میں معین وٹو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق وٹو برادری سے ہی ہے یوں اس فیصلہ سے وٹو برادری کا ووٹ تقسیم ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -