سچے اور دیانتدارپارلیمنٹیرین لانے کا عبوری حکم نامہ جاری ، متضاد اعدادوشمار کا نوٹس، تفصیلات تین ہفتوں میں جاری کرنے کا حکم

سچے اور دیانتدارپارلیمنٹیرین لانے کا عبوری حکم نامہ جاری ، متضاد اعدادوشمار ...
سچے اور دیانتدارپارلیمنٹیرین لانے کا عبوری حکم نامہ جاری ، متضاد اعدادوشمار کا نوٹس، تفصیلات تین ہفتوں میں جاری کرنے کا حکم

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62اور63سے اطلاق سے متعلق کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کردیاہے ، عدالت نے سکرونٹی سے متعلق متضاد اعدادوشمار کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے پیر تک جواب طلب کرلیا اور ایف بی آر کو تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی طرف سے چھ صفحات پر مشتمل عبوری حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 24,094امیدواروں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جبکہ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے 23,599افراد کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا۔ فاضل عدالت نے سکرونٹی سے متعلق الیکشن کمیشن اور نیب کے متضاد اعدادوشمار کا نوٹس لیتے ہوئے احتساب بیور و سے پیر تک جواب طلب کرلیا اور نادہندگی کاکالم شامل کرنے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے ایف بی آر کو حکم دیاکہ تمام تفصیلات تین ہفتوں میں ویب سائٹ پر جاری کی جائیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں