پیپلزپارٹی کیساتھ کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں : چوہدری شجاعت حسین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے درمیان آٹھ سے دس نشستوں کی ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات ہفتے کی شام کو ہوں گے ، اُس کے بعد ہی وہ مجموعی تعداد بتاسکیں گے تاہم آٹھ دس نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکے گی ۔