الیکشن کمیشن کا 19اپریل سے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا 19اپریل سے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا 19اپریل سے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 19اپریل سے بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر الگ الگ رنگ میں ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انیس اپریل سے شروع ہونیوالی بیلٹ پیپر کی چھپائی چھ روز میں مکمل ہوجائے گی ، نیشنل پرنٹنگ کارپوریشن بیلٹ پیپر کی چھپائی کرے گی جبکہ جعلی بیلٹ پیپر روکنے کیلئے کرنسی نوٹ کی طرز پر خدوخال ہوں گے ۔قومی اسمبلی کیلئے بیلٹ پیپر سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے بیلٹ پیپر سفید ہوگا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں