روپے کی گرتی قدر سے مہنگائی مزید متاثرہوسکتی ہے : سٹیٹ بنک آف پاکستان

روپے کی گرتی قدر سے مہنگائی مزید متاثرہوسکتی ہے : سٹیٹ بنک آف پاکستان
روپے کی گرتی قدر سے مہنگائی مزید متاثرہوسکتی ہے : سٹیٹ بنک آف پاکستان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کو ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حدتک کم ہوچکے ہیں ، روپے کی گرتی ہوئی قدر مہنگائی میں مزید اضافہ کرسکتی ہے ۔ سٹیٹ بنک نے سہ ماہی مالیاتی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بدامنی اور بڑے شہروں میں ہڑتالوں کی وجہ سے کاروباری دنوں میں کمی ہوئی ، روپے کی گرتی ہوئی قدر مہنگائی کو مزیدمتاثر کرسکتی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملکی ترقی کی شرح نمو تین سے چار فیصد کے درمیان رہے گی ، زراعت کی پیداوار چار فیصد کے ہدف سے کم رہے گی ،ترسیلات زر چودہ ارب روپے سے زائد ہوں گی ۔

مزید : بزنس