رشید اکبر نوانی ”دھل “گئے ، حمید اکبر کی الیکشن ٹربیونل میں اپیل مسترد
بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73بھکر سے مسلم لیگ ن کے امیدواررشید اکبرنوانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تاہم حمید اکبر کو نااہل قراردیدیا۔ ریٹرننگ افسر نے کرپشن اور جعلی ڈگری کیس کی وجہ سے نوانی بردارن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس پر الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مبینہ طورپر جعلی ڈگری ہولڈر رشید اکبر نوانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تاہم حمید اکبر نوانی سے متعلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھااور اُنہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا۔ حمید اکبر نوانی پر 118ملین کی بدعنوانی کا الزام ہے ۔