وزیراعظم کھوسو کا سیاسی قائدین اور عہدیداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

وزیراعظم کھوسو کا سیاسی قائدین اور عہدیداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
وزیراعظم کھوسو کا سیاسی قائدین اور عہدیداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے سیاسی قائدین اور عہدیداروں کی مناسب سیکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ یہ احکامات وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو جاری کیے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نے نگران وزیرداخلہ کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلق صوبوں سے رابطے میں رہیں ، انتخابی اجتماعات اور ریلیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے ۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو وزارت داخلہ کے حکام نے نگران وزیراعظم کو سیکیورٹی اورآئندہ انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور سیاسی قائدین سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

مزید : قومی