وزیراعظم نے نگران کابینہ کو متنازعہ بیانات دینے سے روکدیا

وزیراعظم نے نگران کابینہ کو متنازعہ بیانات دینے سے روکدیا
وزیراعظم نے نگران کابینہ کو متنازعہ بیانات دینے سے روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے نگران کابینہ کو متنازعہ بیانات دینے سے روکدیاہے ۔ نگران وزیرداخلہ ملک حبیب نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور میرہزارخان کھوسو کو بتایاکہ اُن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیاگیا، اُنہوں نے نیک نیتی سے بات کی تھی تاہم اُس کا مفہوم غلط لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعظم ہاﺅس طلب کرکے میاں نواز شریف سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان پر باز پرس کی۔ نگراں وزیر داخلہ نے بتایا کہ وہ ملک میں ساز گار سیکورٹی ماحول کو یقینی بنانے کے لیئے ساری سیاسی قیادت سے بلا تفریق رابطہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے، وزراءاپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور اپنے طرز عمل سے ثابت کریں ۔

مزید :

قومی -