امپائرنگ سیکنڈل :امپائر ندیم غوری پر چار سال ،انیس الرحمان صدیقی پر تین سال کی پابندی عائد

امپائرنگ سیکنڈل :امپائر ندیم غوری پر چار سال ،انیس الرحمان صدیقی پر تین سال ...
 امپائرنگ سیکنڈل :امپائر ندیم غوری پر چار سال ،انیس الرحمان صدیقی پر تین سال کی پابندی عائد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ میچ فکسنگ سیکنڈل میں ملوث پاکستانی امپائرز ندیم غوری پر چار سال اور انیس صدیقی پر تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ کیس کی سماعت پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی نے کی جس میں انہوں نے ندیم غوری پرمیچ کی ایمپائرنگ کے لئے میں چار سال اور انیس صدیقی کو تین سال کی پابندی کر لگا کر گھر آرام کرنے کا مشورہ دیا۔۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھارت نے پاکستان سری لنکا اور بنگلہ دیش کے امپائرز کو سٹنگ آپریشن کے ذریعے لالچ دیا تھا کہ وہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران مبینہ فکسنگ میں ان کا ساتھ دینگے۔ بھارت کی جانب سے کئے جانے والے سٹرنگ آپریشن میں ملوث پائے جانے والے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے امپائرز کو قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں فرائض کی انجام دہی سے روک کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

مزید : کھیل