سائنس نے آواز کا’ جادو ‘مان لیا

سائنس نے آواز کا’ جادو ‘مان لیا
سائنس نے آواز کا’ جادو ‘مان لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)کینیڈا میں ایک تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نئی موسیقی سننا دماغ کے لیے سکون بخش ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنس دانوں نے دماغ کے ایم آر آئی سکین کے ذریعے معلوم کیا کہ جب لوگ پہلی دفعہ کوئی گیت سنتے ہیں تو ان کے دماغ میں موجود ''انعام مرکز'' فعال ہو جاتا ہے۔ آیم آر آئی سکین کے تحزیے سے سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ نیوکلیئس اکمبنز حرکت میں آجاتا ہے اور اس کی فعالیت کی بنیاد پر محققین کو اس بات کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ آیا کوئی رضا کار اپنا پسندیدہ گانا خریدے گا یا نہیں۔ڈاکٹر ویلری سلیم پور نے کہا کہ موسیقی سننے کے دوران ہم ان کے دماغ کی فعالیت کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کے کہے بغیر اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ موسیقی سے کس حد تک لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ نیورو سائنس کا نیا شعبہ ہے جس میں دماغ کی فعالیت کے ذریعے لوگوں کی سوچ کو سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے ان کے خیالات، جذبات اور رویے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -