فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی شروع

فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی شروع
فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ دیسک ) عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا کام فوج نگرانی میں شروع , پاک فوج کے دستوں نے پرنٹنگ کار پوریشن کی سکیورٹی سنبھال لی ہے ۔یہ دستے بیلٹ پیپروں کی چھپائی اور ترسیل کی مکمل نگرانی کریں گے تاکہ بیلٹ پیپروں کے ساتھ ’ہیرا پھیری ‘نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل شفا ف بنانے کے لیے بیلٹ پیپروں کی چھپائی فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت لاہور ،اسلام آباد اور کراچی میں پرنٹنگ کارپوریشن کے مراکز پر فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -