سٹیل مل کا مالی بحران حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

سٹیل مل کا مالی بحران حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم
سٹیل مل کا مالی بحران حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے پاکستان سٹیل ملز کے موجودہ مالی بحران کو حل کرنے کیلئے ٹھوس سفارشات کے غرض سے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پیداوار اور سی ای او پاک سٹیل شامل ہوں گے۔ انہوں نے کیمٹی ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تشکیل دی جس میں پاکستان سٹیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر پیداوار شہزادہ احسن اشرف شیخ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری پیداوار شاہد اللہ بیگ نے پاکستان سٹیل کے متعلقہ ایشوز اور کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے نقصانات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ادارہ اپنی صلاحیت سے استفادہ نہیں کر پا رہا، اگر ملز کی پیداوار 75 فی صد ہو جائے تو نقصان کا ازالہ ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سٹیل سٹرےٹیجک اثاثہ ہے اس کے

مزید : بزنس