امریکہ کو القائدہ کی کمزوری کا یقین ہوگیا

امریکہ کو القائدہ کی کمزوری کا یقین ہوگیا
امریکہ کو القائدہ کی کمزوری کا یقین ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) امریکی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے دہشت گرد القاعدہ کا مرکزی گروپ اس حد تک کمزور ہو چکا ہے شاید اب وہ مغرب میں زیادہ خطرناک اور شدید حملے نہیں کر سکتا۔ یہ جائزہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جمیز کلیپر کی طرف سے کانگرس کو پیش کی گئی سالانہ سکیورٹی رپورٹ کا حصہ تھا۔ کلیپر کا کہنا ہے حملے بجلی کی تنصیبات اور ایسے ہی نظام میں ناقص حفاظتی حصار والے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہوسکتے ہیں۔ شمالی کوریا کی دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ ملک اس وقت تک جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرےگا جب تک اسکی بقا کو خطرہ درپیش نہ ہو۔ ایران وہ ایسی اعلی درجے کی یورینیم پیدا نہیں کر سکتا جو نظر میں آئے بغیر ایٹم بم بنانے کےلئے استعمال کی جا سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -