جاپان نے شمالی کوریا سے بچاﺅ کے اقدامات کرلئے

جاپان نے شمالی کوریا سے بچاﺅ کے اقدامات کرلئے
جاپان نے شمالی کوریا سے بچاﺅ کے اقدامات کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے شمالی کوریا کا بیان سنجیدہ لیتے ہوئے دارالحکومت کومحفوظ بنانے کیلئے پیک تھری اینٹی میزائل یونٹ نصب کردیا ہے۔جاپانی افواج کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریا تباہ کن اورایٹمی اسلحے سے لیس میزائل اہم شہروں اور جاپان میں امریکی اڈوں پر گرا سکتا ہے۔جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا تو وہ بین ا الاقوامی برادری کو بھی خاطرمیں نہیں لائےگا۔دوسری طرف امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے جاپان اورجنوبی کوریا کی حفاظت ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔