انڈونیشیا کے طیارے کی سمندر میں لینڈنگ

انڈونیشیا کے طیارے کی سمندر میں لینڈنگ
انڈونیشیا کے طیارے کی سمندر میں لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گراجس کے نتیجے میں طیارے میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ائیرلائن کا طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوگیا جب پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے دوران رن وے پر نہ لاسکا اور نتیجے میں طیارہ ائیرپورٹ سے ملحق سمندر میں جاگرا،حادثے کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکہ اور یورپی یونین حادثے کا شکار طیارے کی کمپنی ”لائن“ پر تحفظ کے بنیادی اصولوں پرعملدرآمد نہ کرنے پابندی عائد کرچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -