چیف جسٹس نے سبکدوش ’شہنشاہوں ‘کی غیر معمولی سیکیورٹی کا نوٹس لے لیا، وضاحت طلب

چیف جسٹس نے سبکدوش ’شہنشاہوں ‘کی غیر معمولی سیکیورٹی کا نوٹس لے لیا، وضاحت ...
چیف جسٹس نے سبکدوش ’شہنشاہوں ‘کی غیر معمولی سیکیورٹی کا نوٹس لے لیا، وضاحت طلب

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سابق وزرائے اعظم ،سپیکر اور رحمان ملک سمیت وزرا کی غیر معمولی سیکیورٹی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے 16اپریل کو اٹارنی جنرل ،ایڈ ووکیٹ اور آئی جی سندھ سے شق وار جواب طلب کرلیا ہے۔جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس نے اس حوالے سے میڈ یا پر چلنے والی خبروں اوررجسٹرار کے نوٹ پر از خود نوٹس لیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے اپنی اور یوسف رضا گیلانی کی غیر معمولی سیکیورٹی کا حکم جاری کیا ۔ وزارت داخلہ نے آخری چندگھنٹوں میں سابقہ وزرائے داخلہ کی مراعات کا نو ٹیفکیشن جاری کیا ۔سندھ اسمبلی نے آخری روز 14مارچ کو دو نجی بل منظور کیے جن سے وزیر اعلیٰ ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر سندھ کے لیے تاحیات مراعات کا اعلان کیا ۔ چیف جسٹس نے رحمان ملک اور انکے پیش رو کو غیر معمولی مراعات کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں