وادی تیراہ میں مزید سات شدت پسند مار دیئے: آئی ایس پی آر

وادی تیراہ میں مزید سات شدت پسند مار دیئے: آئی ایس پی آر
وادی تیراہ میں مزید سات شدت پسند مار دیئے: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن میں مزید سات عسکریت پسند ہلاک اور دو اہم ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران سات عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور سپاہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -