پی آئی اے کی’ ہیروئین اصلی ہیروئین سمیت پکڑی گئی

پی آئی اے کی’ ہیروئین اصلی ہیروئین سمیت پکڑی گئی
پی آئی اے کی’ ہیروئین اصلی ہیروئین سمیت پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکام نے مانچسٹر پہنچنے والی پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کے لیپ ٹاپ سے منشیات برآمدکرلی ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے پی آئی کے عملے کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک ایئرپوسٹس کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی، حکام نے منشیات کی برآمدگی کے بعد ایئرہوسٹس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ایئرلائن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی قومی ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے کئی واقعات منظرعام پر آچکے ہیں۔

مزید :

قومی -