مریکہ نے شمالی کوریا کو’ ٹھنڈا ‘کرنے کیلئے چین سے’ مدد ‘مانگ لی

مریکہ نے شمالی کوریا کو’ ٹھنڈا ‘کرنے کیلئے چین سے’ مدد ‘مانگ لی
مریکہ نے شمالی کوریا کو’ ٹھنڈا ‘کرنے کیلئے چین سے’ مدد ‘مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سیکریٹری سٹیٹ جان کیری نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی شمالی کوریا کو لگام ڈالتے ہوئے بڑھتی ہوئی جوہری کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے۔اس تنازع کے حل کیلے چینی مداخلت طلب کرنے کیلے ہفتے کو چین پہنچنے والے جان کیری نے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔کیری نے چینی صدر زی جن پنگ کو کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے اور ہمیں کچھ چیلنجنگ معاملات حل کرنے ہیں۔انہوں نے ہمیں بہت سے مسائل درپیش ہیں جن میں جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ، ایران اور اس کے جوہری ہتھیاروں کا چیلنج، شام اور مشرق وسطیٰ اور دنیا کی معیشت کے مسائل شامل ہیں جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔بیجنگ خطے میں پیانگ یانگ کا اہم اتحادی اور اسے امداد و تجارت فراہم کرتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کا جوہری جنگ کی متعدد دھمکیاں دینے والے شمالی کوریا کے اہم ترین رہنما کم جونگ پر خاصا اثر ورسوخ ہے۔تاہم زی جن پنگ نے میٹگ میں ابتدائی کلمات میں جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کا تذکرہ کرنے کی جگہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تعلقات نئے تاریخی دور سے کزر رہے ہیں اور یہ ایک اچھا آغاز ہے۔