طالبان اور پولیس افسروں میں رابطوں کا انکشاف

طالبان اور پولیس افسروں میں رابطوں کا انکشاف
طالبان اور پولیس افسروں میں رابطوں کا انکشاف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار امیر بشیر محسود نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس افسران اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان روابط ہیں۔بشیر محسود نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ولی الرحمان نیٹ ورک اور تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے کراچی پولیس افسران کے ساتھ تعلقات ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق ملزم نے بتا یا ہے کہ سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ سلطان محسود ان دہشت گردگروہوں سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے ۔ بشیر محسود کو دو دن پہلے سی آئی ڈی پو لیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا تھا ۔

مزید : قومی