ملزم عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار ،وارنٹ گرفتاری جاری

ملزم عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار ،وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شبیر حسین اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم نوید عرف بلا کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن میں درج قتل کے ایک مقدمہ کی سماعت عدالت میں جاری ہے تاہم فاضل عدالت کی جانب سے متعدد بار ملزم نوید عرف بلا جو کہ ضمانت پر رہا ہے کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوا جس پر گزشتہ روز فاضل عدالت نے اسے عدالتی اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر ملزم کے ضامن کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔