انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی نفرت میں حد سے آگے نکل گئے،انتہائی خوفناک مطالبہ کر دیا

انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی نفرت میں حد سے آگے نکل گئے،انتہائی خوفناک ...
انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی نفرت میں حد سے آگے نکل گئے،انتہائی خوفناک مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندوﺅں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانا کوئی نئی بات نہیں لیکن انتہا پسند جماعت ’شیو سنا‘ کے تازہ مطالبے نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔ جماعت کے ’ترجمان‘ اخبار ’سنا‘ میں شائع ہونے والے ادارے میں مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پرھیں:سوشل میڈیا نے غیر ملکی ملازمہ کی ظالم عربی رئیس سے جان چھڑوا دی
 لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ناانصافی کا نام لے کر مسلمان ووٹوں پر سیاست کررہے ہیں۔ مزید یہ کہ مسلمانوں کی حالت زار کا فائدہ اٹھا کر سیاست کرنے والے مسلمان رہنماﺅں کی وجہ سے ہی ماضی میں بھی تنظیم کی جانب سے یہ حق چھیننے کا مطالبہ کیا گیا۔ معروف مسلمان سیاستدان اویسی برادران کو بھی نشانہ بناتے ہوئے انہیں زہریلے سانپ کہا گیا ہے۔ نرم سے نرم الفاظ میں ہندو انتہا پسندوں کی اس حرکت کو افسوسناک ہی کہا جاسکتا ہے اور سیکولر کہلانے والے ملک میں ان انتہا پسندوں کو جس طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کھلی اجازت ہے اس کی مثال بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔

مزید :

انسانی حقوق -