قومی ویمن ٹیم فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

قومی ویمن ٹیم فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کا آغاز کل بھارت میں ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم گزشتہ روز بھارت روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کرے گی جس میں اوشنا سہیل، ایمان قریشی اور سارہ منصور شامل ہیں۔ فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کل بھارت کے شہر حیدر آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم گزشتہ روز بھارت روانہ ہوگئی ہے۔ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو ٹیم کیپٹن اور کوچ انعام الحق نے بریفنگ دی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے فارمیٹ کے مطابق ریجن کی 12 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی فاتح ٹیم آئندہ سال ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔